09:28 , 15 نومبر 2025
Watch Live

نورا فتیحی کی موت کی جھوٹی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

بالی وڈ کی معروف ڈانس نورا فتیحی کے جنم دن سے صرف ایک دن پہلے اُن کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک گمراہ کن ویڈیو آن لائن سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ نورا فتیحی ایک المناک حادثے میں انتقال کر گئیں۔ ویڈیو میں ایک خاتون کو پہاڑ سے گرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، اور کیپشن میں کہا گیا کہ یہ نورا کی اچانک موت ہے۔

وائرل ویڈیو نے نورا کے مداحوں میں بے چینی اور الجھن پیدا کر دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کیپشن میں لکھا کہ بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت انڈسٹری کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

تاہم، جب ڈانسر کی موت کی جھوٹی خبر بہت زیادہ پھیل گئی تو بھارتی میڈیا نے اس بات کی وضاحت کی کہ نورا فتیحی زندہ اور خیریت سے ہیں۔ وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا کہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے عوام کو گمراہ کرنے اور غیر ضروری خوف پھیلانے کی نیت سے بنایا گیا تھا۔

ایسی جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور ان لوگوں کی مذمت کی ہے جو ان افواہوں کو پھیلانے اور اُکسانے میں ملوث تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION